مظفرگڑھ (بیٹھک رپورٹ) مظفرگڑھ کے نواحی علاقے پانچ موری نزد ٹبہ کریم آباد میں ٹرین کی ٹکر سے شہری زخمی ہوگیا،مذکورہ شخص ٹرین کی پٹڑی کے قریب کانوں میں ہیڈ فون لگا کر جا رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور جائے حادثہ پر ایمبولینس روانہ کر دی، ایمبولینس کا بروقت رسپانس، فوری ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے شخص عامر علی ولد خادم عمر 25 سال جو کہ ٹبہ کریم آباد کا رہائشی ہے کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ شفٹ کیا۔

مظفرگڑھ:ٹرین کی ٹکر سے شہری زخمی
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (بیٹھک سپیشل، تحریر:زیبا اعظم) ہر سال کی طرح آج بھی 5فروری کے دن ایک بار پھرکراچی سے لے کر خیبر تک پوری پاکستانی قوم بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف برسر پیکار نہتے اور مظلوم کشمیری عوام سے مزید پڑھیں