مظفرگڑھ جشن بہاراں شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ - Baithak News

مظفرگڑھ جشن بہاراں شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ

مظفرگڑھ (بیٹھک رپورٹ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہ رخ نے کہا ہے کہ امسال بھی مظفرگڑھ میں شایان شان طریقہ سے جشن بہاراں منایا جائے گا، 4مارچ سے 6مارچ تک3دن فیاض پارک میں جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریبات منعقد ہونگی جس میں مظفرگڑھ کی عوام کو بہترین تفریحی میسر ہوگی یہ بات انہوں نے جشن بہاراں کے انعقاد کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ عابدہ فرید سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اے ڈی سی ریونیو محمد شاہ رخ نے کہا کہ جشن بہاراں کو بہتر سے بہتر بنانے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ تفریحی فراہم کرنے کیلیے سول سوسائٹی و دیگر سماجی تنظیموں سے بھی تجاویز طلب کی جائیں۔ جشن بہاراں کو رنگین اور تفریحی سے بھر پور بنانے کیلئے کوئی ادارہ یا سماجی تنظیم اپنا حصہ شامل کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4مارچ بروز جمعہ کوصبح 10بجے جشن بہاراں کو افتتاح کیا جائے گا، سکولوں کے بچے قومی ترانہ، ملی نغمے، ٹیبلو شو، کلچر شو پیش کریں گے۔ تمام محکمے پھولوں کے سٹال لگائیں گے۔ رشہ کشی اور کراٹے کے مقابلے ہونگے، جشن بہاراں کا دوسرا دن فیملیز اور خواتین کے مختص ہوگا جس میں پینٹنگ کے مقابلہ، مہندی لگانے کا مقابلہ، ملبوسات کی نمائش لگائی جائے گی۔تیسرے دن کیٹل شو، جھومر اور تقریب تقسیم انعامات منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جشن بہاران کی تقریبا ت کو کامیاب بنانے کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہم مشاورت اور ایک دوسرے کے تعاون سے اپنی اپنی ذمہ داری بااحسن نبھائیں گے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں