مظفرگڑھ :عدم اعتماد پرپی ڈی ایم سے رابطے،پی ٹی آئی کے 4 سابق ایم پی ایزکو ٹکٹ نہ دینےکافیصلہ - Baithak News

مظفرگڑھ :عدم اعتماد پرپی ڈی ایم سے رابطے،پی ٹی آئی کے 4 سابق ایم پی ایزکو ٹکٹ نہ دینےکافیصلہ

مظفرگڑھ (تحصیل رپورٹر)تحریک عدم اعتماد کے موقع پر پی ڈی ایم سے روابط رکھنے پر تحریک انصاف ضلع مظفرگڑھ کے 4 سابق ارکان صوبائی اسمبلی کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ جبکہ فیاض چھجڑا ، اقبال خان پتافی ،نواب محمد احمد خان ، نواب منصور خان کے ٹکٹ کنفرم ، این اے کی نشست پر جمشید دستی کی حمایت کی ہو سکتی ہے۔ ذرائع۔ تفصیل کے مطابق آنیوالے جنرل الیکشن یا متوقع ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب میں پی ڈی ایم سے خفیہ ملاقاتیں کرنیوالے ضلع مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سابق 4 اراکین صوبائی اسمبلی کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کئے جائیں گے اور پارٹی سے غداری کرنیوالوں کے خلاف مہم چلائی جائے گی ۔پارٹی ذرائع کے مطابق نوابزادہ منصور احمد خان ، اقبال خاں پتافی ، فیاض چھجڑا ، نوابزادہ محمد احمد خان کے علاوہ پارٹی کے ساتھ مخلص ضلع مظفرگڑھ سے نئے چہرے الیکشن میں اتارے جائیں گے جبکہ قومی اسمبلی کی ایک نشست پر جمشید احمد دستی کی سپورٹ بھی ہو سکتی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں