مظفرگڑھ کے تمام بلدیاتی اداروں کا انتظام و انصرام ضلع کونسل کے پاس آگیا - Baithak News

مظفرگڑھ کے تمام بلدیاتی اداروں کا انتظام و انصرام ضلع کونسل کے پاس آگیا

مظفرگڑھ(بیٹھک رپورٹ) ضلع بھر کے تمام بلدیاتی اداروں کا انتظام و انصرام ضلع کونسل مظفرگڑھ کے پاس آگیا ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس ضلع کونسل مظفرگڑھ چوہدری تنویر عالمنے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ضلع بھر کے بلدیاتی ادارے اب ضلع کونسل کی قیادت میں فرائض منصبی ادا کرینگے۔انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی ادارے بطور یونٹ ضلع کونسل کام کرینگے اور ان یونٹس کے جملہ معاملات ضلع کونسل کے سپرد کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام بلدیاتی اداروں کے اکانٹس کو منجمند کر کے اثاثہ جات ضلع کونسل کو تقویض کیے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کونسل مظفرگڑھ اپنے محدود وسائل میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گا۔اور اس ضمن میں کوئی بندش قبول نہیں جائیگی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں