مظفر گڑھ شہر میں 31عمارتیں خطرناک قرار، منہدم ہونےکا خدشہ - Baithak News

مظفر گڑھ شہر میں 31عمارتیں خطرناک قرار، منہدم ہونےکا خدشہ

مظفرگڑھ (  بیٹھک رپورٹ) مظفرگڑھ شہر میں 31 عمارتوں کو خطرناک قرار دےدیا گیا، کارروائی تاحال نہ ہو سکی، سابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کے حکم پر میونسپل کارپوریشن مظفرگڑھ کے ٹاو¿ن پلاننگ سیکشن کے آفیسر نے شہر بھر میں سروے کر کے 31 خستہ حال عمارتوں کو خطرناک قرار دے کر انہیں جلد از جلد گرانے کی رپورٹ دی تھی لیکن 2 سال گزر جانے کے باوجود اس رپورٹ پر عمل درآمد نہ ہو سکا، اور ان خطرناک قرار دی گئی عمارات میں خاندان رہائش پذیر ہیں، جو کسی بھی بڑے سانحہ کا باعث بن سکتا ہے، یاد رہے کہ2 سال قبل بھی شہر میں ایک خستہ حال بلڈنگ گر گئی تھی جس میں 8 شہری جاں بحق ہو گئے تھے، جس پر ایسی عمارات کے سروے اور انکی نشان دہی کا حکم دیا گیا تھا، سول سوسائٹی فورم اور پنجاب وکلاء محاذ اور مجلس شہریاں مظفرگڑھ نے کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

کینسر کیخلاف آرٹلری میں کئی نئے ہتھیارشامل

ملتان (بیٹھک سپیشل) کیا انسانیت آخر کار کینسر کیخلاف پرانی لڑائی میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے، اس سوال جواب دیتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ سائنسی اور طبی ترقیوں نے کینسر کے خلاف موجود ہمارے ہتھیاروں میں مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں