مظفر گڑھ :محکمہ جنگلات کی ٹمبر مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی - Baithak News

مظفر گڑھ :محکمہ جنگلات کی ٹمبر مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی

مظفرگڑھ(بیٹھک رپورٹ) مظفرگڑھ میں محکمہ جنگلات کی ٹمبر مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ لکڑی برآمد ، پولیس نے ٹمبرمافیا کا ایک رکن گرفتار کرلیا ہے، پولیس زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے چوک سرور شہید میں محکمہ جنگلات کے عملہ نے پولیس کے ہمراہ ٹمبر مافیا کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑی چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ٹمبر مافیا کے ایک کارندے کو گرفتار کر لیا ہے،صادق نامی ٹرک ڈرائیور چوری شدی لکڑی سے لوڈڈ ٹرک لے کر فرار ہو رہا تھا کہ محکمہ جنگلات کے عملہ اور پولیس ٹیم نے اسے پکڑ کر گرفتار کر لیا اور چوری شدہ لکڑی سمیت ٹرک کو اپنی تحویل میں لیکر کاروائی کا آغاز کردیا ہے،پکڑی گئی چوروں شدہ لکڑی کی مالیت 5 لاکھ روپے بتائی گئی ہے محکمہ جنگلات کے عملہ نے مقدمہ کے انداج کیلئے استغاثہ تھانہ چوک سرور شہید میں جمع کروا دیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

کینسر کیخلاف آرٹلری میں کئی نئے ہتھیارشامل

ملتان (بیٹھک سپیشل) کیا انسانیت آخر کار کینسر کیخلاف پرانی لڑائی میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے، اس سوال جواب دیتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ سائنسی اور طبی ترقیوں نے کینسر کے خلاف موجود ہمارے ہتھیاروں میں مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں