مظفر گڑھ: محکمہ جنگلات کی ٹمبر مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی

  • Home
  • ملتان
  • مظفر گڑھ: محکمہ جنگلات کی ٹمبر مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی

مظفرگڑھ(بیٹھک رپورٹ) مظفرگڑھ میں محکمہ جنگلات کی ٹمبر مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ لکڑی برآمد ، پولیس نے ٹمبرمافیا کا ایک رکن گرفتار کرلیا ہے، پولیس زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے چوک سرور شہید میں محکمہ جنگلات کے عملہ نے پولیس کے ہمراہ ٹمبر مافیا کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑی چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ٹمبر مافیا کے ایک کارندے کو گرفتار کر لیا ہے،صادق نامی ٹرک ڈرائیور چوری شدی لکڑی سے لوڈڈ ٹرک لے کر فرار ہو رہا تھا کہ محکمہ جنگلات کے عملہ اور پولیس ٹیم نے اسے پکڑ کر گرفتار کر لیا اور چوری شدہ لکڑی سمیت ٹرک کو اپنی تحویل میں لیکر کاروائی کا آغاز کردیا ہے،پکڑی گئی چوروں شدہ لکڑی کی مالیت 5 لاکھ روپے بتائی گئی ہے محکمہ جنگلات کے عملہ نے مقدمہ کے انداج کیلئے استغاثہ تھانہ چوک سرور شہید میں جمع کروا دیا ہے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?