مظفر گڑھ : 3 بچے کھیلتے ہوئے ریت کے ٹیلے تلے دب کر جان بحق - Baithak News

مظفر گڑھ : 3 بچے کھیلتے ہوئے ریت کے ٹیلے تلے دب کر جان بحق

مظفرگڑھ(بیٹھک رپورٹ)تین بچے کھیلتے ہوئے ریت کے ٹیلے کے نیچے دب کر جاں بحق، مظفرگڑھ میں افسوسناک واقعہ، ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کو کال موصول ہوئی جس میں کالرنے بتایا ہے کہ ڈیرہ غازی خان روڈ پر بستی خان والہ نزد بصیرہ میں تین بچے ریت کے ٹیلے کے نیچے دب گئے تھے۔ انکو نکال لیا گیا ہے مگر بے ہوش ہیں اور ہسپتال لے کر جانا ہے۔ آپ جلدی سے ایمبولینس بھجوا دیں۔ ریسکیو کنٹرول روم مظفر گڑھ نے فوری طور پر نزدیکی پوانٹ بصیرہ سے ایمبولینس جائے حادثہ پر روانہ کروا دی اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کر دیا۔ریسکیو سٹاف آن لوکیشن ہواتو لواحقین نے بتایاکہ دو بچے دم توڑ چکے ہیں جبکہ تیسرے بچے کو لواحقین اپنی کار پر لیکر ہسپتال روانہ ہیں۔سٹاف نے پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے CPR کرکے دونوں بچوں کی سانسیں بحال کرنے کی کوشش کی مگر کامیابی نہ مل سکی۔لواحقین نے مزید بتایا کہ تینوں بچے دو گھنٹے قبل ریت کے ٹیلے پر کھیلتے ہوئے ریت تلے دب گئے تھے۔ تلاش کرنے پر بے ہوش حالت میں ملے۔ تیسرے بچے کے لواحقین سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ بچہ بھی جاں بحق ہوچکا ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو سگے بھائی 13 سالہ ارسلان اور 8 سالہ عرفان پسران فیض حسین اور سات سالہ احسن ولد خالد شامل ہیں۔ افسوسناک واقعے کے بعد بستی میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشک بار تھی۔
دریں اثناوزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے مظفر گڑھ میں ریت میں دب کر 3بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس ،لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، انہوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے واقعے کی رپورٹ مانگ لی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں