معاشرے میں اسلامی اقدار کو توڑنے کی سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے: عثمان پسروری - Baithak News

معاشرے میں اسلامی اقدار کو توڑنے کی سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے: عثمان پسروری

ملتان ( وقائع نگار ) صاحبزادہ مفتی محمد عثمان پسروری،ڈاکٹر خادم حسین خورشید الازہری،علامہ سید کمال شاہ، ڈاکٹر عمر خطاب الحق نے کہا ہے کہ معاشرے میں اسلامی اقدار کو توڑنے کی سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے لیکن مملکت خدا د پاکستان میں اسلام کا پرچم بلند کرنے کے عزم نہ چھوڑیں گے علم عمل کے بغیر بے فائدہ وبے سود ہے بعض لوگ مسلکی امتیاز اور عقیدے کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرکے وطن کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی سازش کرتے ہیں ہم ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے علماءنبیاءکے وارث ہیں اسلام کا اصل چہرہ علماءہی کی وجہ سے دنیا میں موجود ہے اللہ کی زمین پر امن تو صرف اللہ والوں کی وجہ سے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ غوثیہ ہدایت القرآن کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت و مفتی ہدایت اللہ پسروری کے چوتھے عرس کی آخری نشست میں مشترکہ خطاب کرتے ہوئے کیا آخری نشست میں صاحبزادہ مفتی محمد عثمان پسروری،صاحبزادہ محمد فاروق پسروری،قاری ناصر میاں خان،پیر سید علی حسین شاہ،علامہ ڈاکٹر خادم حسین خورشید الازہری،علامہ سید احمد کمال شاہ ،ڈاکٹر عمر خطاب الحق،علامہ فاروق خان سعیدی،میاں آصف محمود نقشبندی،میاں جمیل احمد،قاضی بشیر احمد گولڑوی،ڈاکٹر ارشد علی بلوچ،مولانا فیض بخش رضوی،مخدوم غلام جیلانی آفتاب،محمد ایوب مغل،مفتی محمد شریف سعیدی خطاب جبکہ قاضی امان اللہ مہروی،قاری غلام فرید اظہری،قاری غلام شبیر سواگی،علامہ ربنواز سعیدی،ڈاکٹر تسلیم قریشی،الحاج محمد حسین بابر،علامہ عمران یٰسین،الحاج محمد علی انصاری،صاحبزادہ محمد لبیب ربانی،قاری صابر حسین،علامہ فیض اللہ جان حسنی،ڈاکٹر غلام عباس شاہد،قاری غلام عباس عثمان،علامہ عبدالرشید مہروی،مفتی رشید چشتی،قاری محبوب احمد چشتی،مفتی غلام یٰسین خان سعیدی،محمد بابر،علامہ بشیر احمد ہدایتی،محمد شوکت سعیدی،علامہ نعمت اللہ پسروری،علامہ نور محمد،علامہ اختر محمود،مفتی جمیل احمد،صوفی محمد اقبال معصومی،محمد اسلم ڈوگر،ملک جمشید وقاص آرائیں،علامہ افتخار احمد نقشبندی،علامہ طالب حسین سیرانی،مفتی محمد کاشف،مفتی حفیظ اللہ جعفر،قاری نذیر احمد سعیدی،محمد افضل قریشی ہجویری،علامہ خلیل احمد سلیمانی،علامہ مفتی محمد احسن چشتی،علامہ محمد آصف اعجازی ودیگر علماءکرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں