معروف بلوچ لوک گلوکارواسوگاجانی انتقال کرگئے - Baithak News

معروف بلوچ لوک گلوکارواسوگاجانی انتقال کرگئے

ڈیرہ غازیخان(بیٹھک رپورٹ)بلوچستان کے معروف بلوچ لوک گلوکار واسو گاجانی انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق لوگ گلوکار واسو خان گاجانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے جنہیں سانس کی بیماری لاحق تھی، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ واسو گاجانی عرصہ دراز سے علیل تھے۔گلوکار واسو گاجانی نے پہلی بار معروف سنگر شہزاد رائے کے ساتھ گائیکی سے شہرت پائی تھی، انھوں نے شہزاد رائے کے ساتھ پروگرام واسو اور میں، میں پرفارم کیا تھا۔لوک گلوکار واسو گاجانی کا اصل نام محمد وارث تھا، ان کا تعلق بلوچستان کے پس ماندہ علاقے صحبت پور کے گاؤں گوراناڑی سے تھا۔واسو خان نے شہزاد رائے کے ساتھ 2011 میں مشہور گانا ’اپنے الو‘ پیش کیا تھا جس سے انہیں خوب شہرت حاصل ہوئی تھی وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچے ان کا سیاسی گانا اپنے الو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور ہواتھا

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں