ملتان (وقائع نگار) وزیر مملکت اور قومی اسمبلی میں چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ وفاقی و صوبائی وزراءتعلیم بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔ دی ایجوکیٹرز معیاری تعلیم کے فروغ میں حکومتی مشن پر گامزن ہے جوکہ شعبہ تعلیم میں ایک اہمیت کا حامل ادارہ اور اپنے نام کی طرح اپنا معیار رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سورج میانی روڈ بالمقابل آئس فیکٹری نزد رضا آباد چوک پر دی ایجوکیٹرزالزکریا گرلز برانچ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے برانچ کا باقاعدہ افتتاح کے بعد افتتاحی تختی کی نقاب کشائی بھی کی اور دعا بھی مانگی۔ اس موقع پرڈائریکٹر میاں عظیم سعید،پرنسپل روبینہ فاطمہ،بشیر فاروق،محمد امجد،حارث زاہد،سہیل نیاز،نعیم احمد،جمیل احمدبھی ہمراہ تھے۔ میاں عظیم سعید نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز الزکریا برانچ کا تعلیمی ریکارڈ منفرد اور معیاری تعلیم کے فروغ میں اپنا پر ممکن کردار ادا کررہا ہے۔ بچیوں کو تعلیم کی سہولیات دینے اور انہیں الگ ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی ہے جو انتہائی کامیابی سے جاری ہے ۔

معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے شب و روز سرگرم عمل ہیں: عامر ڈوگر
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (بیٹھک سپیشل، تحریر:زیبا اعظم) ہر سال کی طرح آج بھی 5فروری کے دن ایک بار پھرکراچی سے لے کر خیبر تک پوری پاکستانی قوم بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف برسر پیکار نہتے اور مظلوم کشمیری عوام سے مزید پڑھیں