
ملتان ( سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنز ملتان ، بہاولپور ، لاہور اور راولپنڈی کے سالانہ الیکشن 26 فروری کو منعقد ہونگے، اس سلسلے میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے، امیدوار کنویسنگ میں مصروف عمل ہیں جبکہ ہائی کورٹ بار روم ملتان کی دیواروں پر امیدواروں کے پینا فلیکس لگے ہوئے ہیں، ہائی کورٹ بار ملتان کی صدارت کیلئے 4 امیدوار میاں مشتاق عادل ایڈووکیٹ، موجودہ صدر سید ریاض الحسن گیلانی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری بار کی نشست پر چار امیدوار ملک ارشد حسین بھٹی ایڈووکیٹ، مہر حسیب قادر، رانا محمد اجمل کانجو اور محمد بن قاسم تنگوانی سامنے ہیں، جبکہ مجلس عاملہ کی سات نشستوں پر 18 امیدوار مدمقابل ہیں، صرف ایک نشست لائبریری سیکرٹری پر خاتون امیدوار فرزانہ سلیمان ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب ہوئی ہیں، ہائی کورٹ بار کے الیکشن کیلئے پنجاب بار کونسل نے انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے، جس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا، امیدواروں کے بڑے بڑے پینا فلیکس لگے ہوئے ہیں، کھانوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ ڈور ٹو ڈور کنویسنگ عروج پر پہنچ چکی ہے، وکلاء کے مختلف دھڑوں اور گروپس کی طرف سے امیدواروں کی حمایت کے اعلانات کیے جا رہے ہیں، جس سے الیکشن مہم میں خاصا جوش و خروش پیدا ہوگیا ہے۔
Leave a Comment