ملتان ایئر پورٹ سے اشیائے خوردو نوش کی ایکسپورٹ میں اضافہ نہ ہو سکا .

  • Home
  • ملتان
  • ملتان ایئر پورٹ سے اشیائے خوردو نوش کی ایکسپورٹ میں اضافہ نہ ہو سکا .

ملتان (آغا شاہدعظیم ) ملتان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کولڈ سٹوریج تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے بیرون ممالک اشیاءخوردونوش بھجوانے میں اضافہ نہیں ہوسکا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سول ایوی ایشن پروجیکٹ کی جانب سے ملتان بین الاقوامی ہوائی اڈے کی اپ گریڈیشن کی گئی جس کی وجہ سے بین الاقوامی پرواز وں میں اضافہ ہوا ہے۔ مسافروں کی سالانہ آ مدورفت اور مختلف ایئر لائنز کے آ پریشن شروع ہونے کی وجہ سے سول ایوی ایشن کی آ مدنی میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب سے سبزیوں،پھلوں کی بین الاقوامی سطح پر ترسیل کیلئے منزلیں کھولنے کی وجہ سے زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اسکے باوجود کولڈ سٹوریج کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہورہے ہیں۔ منصوبے کو لےکر سول ایوی ایشن اور چیمبر آف کامرس ملتان کے درمیان متعدد بار مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ہے مگر خاطر خواہ پیش رفت سامنے نہیں آ سکی ہے۔ جس کی وجہ سے سخت گرم اور ٹھنڈے موسم میں اشیاءخوردونوش کی ترسیل میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جنوبی پنجاب میں ہرسیزن کی سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار ہونے کے باوجود اس خطے کے کاشتکار خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں کرسکے ہیں جس کی بڑی وجہ آف سیزن سبزیوں اور پھلو©ں کا بہتر انداز میں محفوظ انداز میں بیرون ممالک ترسیل میںاضافہ کےلئے کولڈ سٹوریج کا تعمیر نہ ہونا ہے۔ انڈسٹریل اسٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے نائب صدر و ایوان صنعت و تجارت کے سابق سینئر نائب صدر معروف صنعت کارمیاں راشد اقبال نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر کولڈ سٹوریج ہوتے ہیں بلکہ اب تو مزید جدید سسٹم بین الاقوامی ائیر پورٹس پر تعمیر کئے جارہے ہیں۔ ملتان ایئرپورٹ پر دونوں سہولیات ہونی چاہئیں۔ جس سے صنعتکاروں کو فائدہ ہوگا ہی خود پی آئی اے کو بھی خاطر خواہ انکم حاصل ہوگی۔ فارن ایکسچینج کو بھی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آم اور اسٹرابری کی فصل کےلئے ملتان ائیرپورٹ پر کولڈ سٹوریج انتہائی ضروری ہے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?