
ملتان(نمائندہ خصوصی) ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ابوظہبی دبئی اور شارجہ جانےوالے مزید 23 مسافروں میں کرونا کی تصدیق ، مسافروں کو پرواز میں سوار ہونے سے روک کر قرنطینہ ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، تفصیل کے مطابق ترجمان سول ایوی ایشن ملتان کے مطابق ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافروں اور عملے کے کرونا ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان سے مختلف پروازوں کے ذریعے ابوظہبی جانےوالے 09 دبئی جانےوالے 06 اور شارجہ جانےوالے 08 مسافروں میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ ہونے سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے پروازوں میں سوار ہونے سے روک دیا گیا ہے۔
Leave a Comment