ملتان ایئر پورٹ سے کار چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 3ارکان گرفتار - Baithak News

ملتان ایئر پورٹ سے کار چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 3ارکان گرفتار

ملتان(وقائع نگار)اے ایس ایف نے ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایئر پورٹ سے کار چوری کرنےوالے گینگ کے 3کارندوں کو گرفتار کر کے تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کی ٹیم نے تینوں افراد کو ایئر پورٹ پارکنگ سے مشکوک کار سمیت حراست میں لے لیا، تینوں افراد کے چہرے پہلے ہونےوالی وارداتوں میں ملوث افراد سے میچ کر گئے اور انکی کار سے نقدی اور شراب بھی دوران چیکنگ برآمد ہوئی، جس کے بعد اے ایس ایف کے عملہ نے تینوں افراد کو برآمد سامان سمیت کینٹ پولیس کے حوالے کر دیا اور کینٹ پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں