ملتان سے کوئٹہ کھاد سمگل کرنے کی ایک اور کوشش،500بوری ضبط - Baithak News

ملتان سے کوئٹہ کھاد سمگل کرنے کی ایک اور کوشش،500بوری ضبط

ملتان(سپیشل رپورٹر )ضلعی انتظامیہ ملتان نے ملتان سے کوئٹہ کھاد سمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنادی ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کھاد ذخیرہ کرنےوالے مافیا کےخلاف ایکشن لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت نے اڈا منیر آباد بہاولپور روڈ ملتان پر چھاپہ مارا اور سپر ہزارہ فیڈ ملز میں ذخیرہ کی جانیوالی 500 بوری یوریا کھاد برآمد کرکے قبضے میں لے لی۔ اس موقع پر کھاد کوئٹہ منتقل کرنے کی کوشش کرنےوالا ملزم عبدالحکیم خان اچکزئی اور ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے بستی ملوک پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت لیاقت گوندل نے آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے کریک ڈاو¿ن کے دوران گودام سیل کرکے تھانہ بستی ملوک میں مقدمہ بھی درج کرادیا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ پکڑی جانیوالی کھاد کنٹرول ریٹس پر کسانوں کو فراہم کی جائے گی تاکہ ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔ کھاد کی سمگلنگ روکنے کیلئے ناکہ بندیاں جاری ہیں تاکہ سمگلنگ روکی جاسکے۔ زرعی اراضی کے ریکارڈ کے مطابق کھاد فروخت کی جائے گی اور میرٹ پر کسانوں کو کوٹہ دینگے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں