ملتان شہر میں مڈل پاس پولیس ملازمین کی ایس ایچ او تعیناتی کا انکشاف - Baithak News

ملتان شہر میں مڈل پاس پولیس ملازمین کی ایس ایچ او تعیناتی کا انکشاف

ملتان(خصوصی رپورٹر) محکمہ پولیس میں تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔وزیر اعظم عمران خان کا بی اے پاس ایس ایچ او کی تعیناتی کا خواب ادھورا۔ ملتان شہر میں آج بھی مڈل پاس ایس ایچ او تعینات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلعی پولیس افسران نے کچھ روز قبل سب انسپکٹر فلک شیر کو ایس ایچ او تھانہ کپ تعینات کیا ہے جو مڈل پاس ہے۔جس کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔حاصل کردہ معلومات کے مطابق فلک شیر 6 جنوری 1988 کو کانسٹیبل بھرتی ہوئے۔جو اس وقت ایس ایچ او تھانہ کپ کام کر رہے ہیںحالانکہ ملتان پولیس کے پڑھے لکھے تھانیدار آج بھی بہتر تعیناتیوں کے انتظار میں سروس کئے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواب تھا کہ تھانوں میں پڑھے لکھے کم از کم بی اے پاس پولیس ملازمین کو ایس ایچ او لگایا جائے مگر ایسا ممکن نہ ہوسکا ہے۔ اس بارے میں سی پی او ملتان کا کہنا ہے کہ پڑھے لکھے ایس ایچ اوز کی پابندی مخصوص تھانوں کیلئے ہے۔ عام تھانوں میں ایس ایچ او کرائم فائٹنگ کی بنیاد پر تعینات کئے جاتے ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں