ملتان نے ہمیشہ آمریت کے خلاف جہاد کیا، تباھی سرکار سے نجات دلائیں گے. یوسف رضا گللانی - Baithak News

ملتان نے ہمیشہ آمریت کے خلاف جہاد کیا، تباھی سرکار سے نجات دلائیں گے. یوسف رضا گللانی

ملتان(وقائع نگار)بھٹو خاندان نے ہمیشہ عوام کے حقوق کا تحفظ کیا اور انکے حقوق کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔ بلاول بھٹو زرداری اپنے شہید نانا اور شہید والدہ کے چھوڑے ہوئے جمہوری مشن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں اور موجودہ حکومت عوام کو مہنگائی و بے روزگاری کی چکی میں جس طرح پیس رہی ہے۔ عوام کا دکھ اورتکلیف پیپلزپارٹی برداشت نہیں کر سکتی ۔اس لئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فیصلہ کیا کہ مزید اس حکومت کو وقت نہیں دیا جا سکتا اور عوامی لانگ مارچ کا فیصلہ کیا 27 فروری کو کراچی سے عوامی لانگ مارچ میں لاکھوں لوگ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اسلام آباد کی طرف نکلیں گے۔ ملک گیر مارچ ہوگا اور 3 مارچ کو ملتان میں بہاولپور بائی پاس چوک پر عوامی مارچ کا پورا ملتان استقبال کرے گا اور ملتان نے آمریت کےخلاف جہاد میں ہمیشہ تاریخ رقم کی ہے اور اب بھی ملتان میں عوام کا سمندر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی استقبال کر کے تاریخی خطاب سنیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے سینئر وائس چیئرمین اپوزیشن لیڈر آف سینیٹ و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے عوامی مارچ کے استقبال اور تیاریوں کے سلسلہ میں سابق ایم پی اے ڈاکٹر جاوید صدیقی کی رہائشگاہ پر پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صوبائی حلقہ 216 اور 215 کے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر کے کیا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین، ایم این اے نوید عامر جیوا، سید علی قاسم گیلانی، ڈویژنل صدر خالد حنیف لودھی، سٹی صدر ملک نسیم لابر، ضلعی جنرل سیکرٹری راو¿ ساجد علی، جنرل سیکرٹری سٹی اے ڈی خان بلوچ، پی وائی او جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ، ممبر جنوبی پنجاب کونسل سید غلام مصطفی گیلانی، لیبر ونگ جنوبی پنجاب کے صدر ملک عاشق بھٹہ، کلچر ونگ کے سینئر نائب صدر میر کامران مگسی، ڈویڑنل سیکرٹری انفارمیشن سلیم راجا، ملتان سٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، ڈویژنل صدر پی ایل ایف ملک رضوان ہانس، ضلعی صدر خواتین ونگ سحرش خان، ستی صدر خواتین ونگ عابدہ بخاری, سابقہ کونسلرز خواجہ قاسم صدیقی، حشمت بصیر صدیقی، اعجاز فدا، مہر مرتضی، اشرف بھٹی، حسن محمود، تاجر رہنما زاہد محمود صدیقی، شفقت رضا، غوری برادری کے سربراہ سعید غوری، ہاشم خان بابر سمیت صوبائی حلقہ کی تنظیم، ورکرز و مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی حلقہ 216 کے یونین کونسلز کے نمائندگان نے اور تاجر برادری کے نمائندگان نے شرکت کر کے عوامی مارچ میں بھرپور شرکت کرنے کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ شہید بی بی نے جمہوریت، انسانی حقوق کیلئے بے انتہا جدوجہد کی اور انہوں نے عوام کی خاطر بین الاقوامی طاقتوں کو قائل کیا اور مشرف کی وردی اتروا کر نئے الیکشن پر قائل کیا لیکن شہید بی بی نے جان کا نذرانہ تو دےدیا۔ عوام کو تنہا نہیں چھوڑا۔ آج انکا بیٹا اس مشن کو لیکر 27 فروری کو کراچی سے نکلے گا اور ہم پر یہ فرض ہے کہ ہم اس کا ساتھ دیں اور عوام کو اس تباہی سرکار سے نجات دلائیں ۔ایک فارمولے پر تمام اپوزیشن پارٹیوں میں مکمل اتفاق ہے اور وہ فارمولا ہے۔ عمران خان اور پاکستان اکھٹے نہیں چل سکتے ۔ہم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا لیکن آج مہنگائی اتنی ہو گئی ہے کہ انکی تنخواہیں کم اور مہنگائی زیادہ ہے۔ جب ہم 2008 میں اقتدار میں آئے تو گندم کا بحران تھا لیکن ہم نے کسان کو سبسڈی دی اور تمام تر توانائیاں زراعت پر لگائیں اور تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے دور میں گندم، چاول، گنا، کپاس وغیرہ بہترین ہوئیں اور ایکسپورٹ ہو رہی تھیں لیکن آج کی حکومت نے زراعت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔آج زرعی اجناس ایکسپورٹ ہونے کے بجائے امپورٹ ہو رہی ہیں۔ کسان کو یوریا، ڈی اے پی، کھاد نہیں مل رہی۔ کسان روز بروز بدحال ہوتا جا رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کسانوں مزدوروں سمیت تمام طبقات کی جنگ لڑ رہی ہے اور عوامی طاقت سے کامیاب ہوں گے۔ پہلی دفعہ دیکھا ہے کہ حکومت خود بھی شارٹ مارچ کر رہی ہے۔ دراصل یہ ہمیں روکنے کی کوشش ہے لیکن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ عوام کا سمندر ہو گا جو حکومتی شارٹ مارچ کو بہا کر لے جائے گا ۔یہ اس بات کی نشانی بھی ہے کہ حکومت بوکھلا گئی ہے اور انکو پتا چل گیا ہے کہ اب انکا آخری وقت چل رہا ہے۔ 3 مارچ کو ملتان میں مارچ میں موجود ہزاروں شرکا کیلئے کھانا اور رہائش کا انتظام ملتان میں کر رہے ہیں اور عوامی مارچ کا استقبال بھی تاریخی ہوگا اور اس عوامی مارچ سے ملتان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب بھی تاریخی ہوگا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں