ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سالانہ بجٹ میں 10کروڑ کی کٹوتی

  • Home
  • ملتان
  • ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سالانہ بجٹ میں 10کروڑ کی کٹوتی

ملتان(سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت کا جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے شہر ملتان میں صفائی ستھرائی کےلئے قائم کی جانیوالی ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سالانہ بجٹ میں 10 کروڑ روپے کی کٹوتی کرلی۔ پہلے کمپنی کو سالانہ 90 کروڑ روپے ملتے تھے جبکہ کٹوتی کے بعد اب 80 کروڑ روپے کا سالانہ بجٹ ملے گا۔ بجٹ میں کٹوتی ہونے سے شہر میں صفائی کا کام بری طرح متاثر ہوسکتا ہے۔ صفائی سے متعلقہ دیگر شعبوں کی کارکردگی بھی متاثر ہوسکتی ہے ۔ شہر کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہونے سے صفائی کا کام بھی پہلے سے زیادہ ہوگیا ہے اور اسکے لئے کمپنی کو پہلے سے زیادہ بجٹ کی ضرورت ہے مگر کیا اسکے الٹ جارہا ہے۔ پنجاب حکومت نے الٹا بجٹ مزید کم کردیا ہے۔ اس حوالے سے منیجر فنانس ساجد ریاض نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کمپنی نے غیر ضروری اخراجات کم کئے ہیں اور مبینہ کرپشن پر بھی کنٹرول کیا گیا ہے۔ اسکی وجہ سے بجٹ میں ردو بدل کی گئی ہے۔ جب ضرورت میں اضافہ ہوگا تو بجٹ بھی بڑھ جائے گا۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?