ملتان ٹیکس بار الیکشن، سینئر اور جونیئر ممبران کا پروفیشنلز گروپ کی حمایت کا اعلان - Baithak News

ملتان ٹیکس بار الیکشن، سینئر اور جونیئر ممبران کا پروفیشنلز گروپ کی حمایت کا اعلان

ملتان(وقائع نگار) ملتان ٹیکس بار کے سینئراورجونیئر ممبران نے ملتان ٹیکس بارکے سالانہ الیکشن 2022-23 کے موقع پر ملتان ٹیکس بارپرو فشینلزگروپ کے اعزازمیں ایک استقبا لیہ دیا اورپرو فشینلزگروپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے ایک استقبا لیہ تقریب جمیل چو ہد ری اینڈ کمپنی ٹیکس کنسلٹنٹ کے آفس میں منعقد ہوئی۔ استقبا لیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خالد اسد، بشیر انصا ری،گرو پ لیڈر چو ہد ری شا ہد سلیم، اورچو ہد ری جمیل ایڈوو کیٹ نے کہا کہ معاشرتی مسائل کے خاتمے میں وکلاءکا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،ملتان ٹیکس بار نے ہمیشہ وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے، مشن کومستقبل میں بھی اسی طرح جاری و ساری رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ پروفیشنلز گروپ کی جیت یقینی ہے۔امیدوا رصدارت شبیر فخر الدین اور جنرل سیکر ٹری نو ید الظفر شیخ نے ٹیکس بار کے سینئر و جونیئر ممبران وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملتان ٹیکس بار کے وکلاء ہمارے اپنے ہیں انہیں کسی صورت بھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا بلکہ ہر دکھ سکھ میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔اس موقع پر، چو ہد ر ی تنویر شہزاد، نیا ز احمد خا ن،میاں خا لد،عمران نواز، زبیر رفیق،، مقصو د شا ہ،را نا عمران،جو اد شبیر،CAمس طیبہ ،مس ثمینہ،کا شف رشد، ملک حمید،طا ہر شا ہ، را نا عمران، را جہ ریا ض، محمدرضو ن، شریف انصا ری، ر یحا ن خا ن، سرفراز ملک،اعجا ز احمد، فیصل بشیر، محمد وقاض، زبیر طالب،زا ہد بخا ری، عنا یت،محمد وسیم، محمد صدیق، سہیل اختر،مقبو ل شا ہ،طا ہر شا ہ، کے ہمرا ہ ودیگر امیدواروں نے شر کت کی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں