ملتان پریس کلب، شکیل انجم صدر ، نثار اعوان جنرل سیکرٹری منتخب - Baithak News

ملتان پریس کلب، شکیل انجم صدر ، نثار اعوان جنرل سیکرٹری منتخب

ملتان ( خصوصی رپورٹر ) ملتان پریس کلب کے الیکشن میں شکیل انجم صدر جبکہ نثار اعوان کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ الیکشن کمیٹی کے نتائج کے مطابق پریس کلب میں ہونے والے 2022-23کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل کے شکیل انجم نے صدر کی سیٹ پر 404ووٹ لیکر پائنیر گروپ کے ڈاکٹر امجد بخاری کو ہرا دیا، امجد بخاری 224ووٹ حاصل کرسکے، نائب صدور کی نشستوں پر جرنلسٹ پینل کے خالد چوہدری 337ووٹ حاصل کرکے سینئر نائب صدر قرار پائے جبکہ نعمان خان بابر نے 282ووٹ حاصل کرکے نائب صدر مقرر ہوئے جنرل سیکرٹری کی نشست پر نثار اعوان نے 357ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ انکے مدمقابل ناصر زیدی نے 272ووٹ حاصل کئے ۔فنانس سیکرٹری کی نشست پر فرحان انجم ملغانی نے 399جبکہ ہارنے والے عمران خان نے 220ووٹ حاصل کئے۔ جوائنٹ سیکرٹری پر راو¿ آصف 358ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ مجلس عاملہ کی گیارہ نشستوں میں جرنلسٹ گروپ کے ممتاز خان نیازی375ووٹ لیکر پہلی پوزیشن پر کامیابی حاصل کی اور چیئرمین مجلس عاملہ قرار پائے۔ دوسرے نمبر پر جرنلسٹ پینل کے وسیم ناصر بوبک 340ووٹ، تیسرے نمبر پر خواجہ اشرف صدیقی 339ووٹ، چوتھے نمبر پر عبد الرو¿ف مان337ووٹ،پانچویں نمبر پر حمیرا شفیق 332، چھٹے نمبر پر عبدالجبار مفتی 323، ساتویں نمبر پر محمد شریف جوئیہ تین سو گیارہ، آٹھویں نمبر جاوید اقبال عنبر 298، نویں نمبر پر اعظم جہانگیر 297، دسویں نمبر پر تنویر گیلانی 296، گیارہویں نمبر پر محمد مظہر نے 295ووٹ حاصل کئے واضح رہے کہ پانئیر جرنلسٹ گروپ مجلس عاملہ کی صرف چار نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکی جرنلسٹ کامیابی کی بھرپور اکثریت سے کامیابی پر حامیوں نے بھنگڑے ڈالے، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں