ملتان کےہوٹلوں،سپر مارکیٹوں پربغیر چیکنگ گوشت سپلائی - Baithak News

ملتان کےہوٹلوں،سپر مارکیٹوں پربغیر چیکنگ گوشت سپلائی

ملتان(سٹی رپورٹر)ملتان شہر کی سپر مارکیٹوں،شاپنگ مالز اور ہوٹلوں وریسٹورنٹس پر مجاز اتھارٹی کی کلیئرنس کے بغیر جانوروں کا گوشت سپلائی ہونے لگا۔ جانور سرکاری سلاٹر ہاؤس میں ذبحہ کئے جاتے ہیں اور نہ ہی ان کو ذبحہ کرنے کیلئےسرکاری ویٹرنری ڈاکٹر کی موقع پر مہر لگوائی جاتی ہے۔ بھاری مقدار کے استعمال ہونے سے جانوروں کو غیرقانونی سلاٹر نگ کرکے عوام کو کھلایا جارہا ہے۔ ان سپرمارکیٹوں و ہوٹلوں میں ٹیسٹی ریسٹورنٹس گروپ،محراب ہوٹل،نواب ہوٹل،رمادہ ہوٹل،ایچ این فوڈز،القریش ہوٹل،غوری ریسٹورنٹس ،چیز اپ،چیز ویلیو،کے کے مارٹ،میٹرو سپر مال، سمیت گلگشت،ابدالی روڈ،خانیوال روڈ،ڈیرہ اڈا،گجر کھڈا،بوسن روڈ،معصوم شاہ روڈ،ممتاز آباد،نیو ملتان،گلشن مارکیٹ،کینٹ و دیگر کمرشل علاقوں کے درجنوں ریسٹورنٹس شامل ہیں۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت سپر مالز،ہوٹلوں و دیگر مقامات پر صرف ان جانوروں گوشت کی فراہمی کی جاسکتی ہے جن کو سرکاری سلاٹر ہاؤس میں ذبحہ کرکے موقع پر موجود ڈاکٹر کیطرف سے اسکے صحت مند ہونے کی تصدیقی مہر لگوائی جائے۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان نے سلاٹر ہاؤس فیس کا ٹھیکہ دے کر شہر بھر میں بیمار و لاغر جانوروں کی ہوٹلوں اور سپر مال پر سپلائی عام کردی ہے۔ ان ہوٹلوں میں کھلائے جانے اور سپرمال میں فروخت ہونیوالے گوشت کی سپلائی روکنے کیلئےپنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی بھی مایوس کن ہےجبکہ میونسپل عملہ بھی اس گوشت کو چیک نہیں کرتا۔ ٹھیکیدار غیرقانونی سلاٹرنگ سے سپلائی ہونے والے گوشت کی روک تھام کی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی بجائے مضر صحت گوشت کی سپلائی کی حوصلہ افزائی کررہا ہے کیونکہ سرکاری سلاٹر ہاؤس پر ذبحہ ہونے والے چھوٹے جانور سے اس کو 50 روپے اور بڑے جانور سے 125 روپے فی جانور فیس ملتی ہے مگر غیرقانونی سلاٹرنگ سے ٹھیکیدار قانون شکنی کرنیوالوں کو بلیک میل کرکے ان سے چھوٹے جانور کی 100 روپے اور بڑےجانور کی 250 روپے سے 350 روپے تک فیس وصول کررہا ہے۔ اس غیرقانونی سلاٹرنگ سے شہر بھر میں سپلائی ہونیوالے گوشت فروخت کرنے والوں اور ہوٹلوں میں عوام کو کھلانے والوں سےمیونسپل کارپوریشن ملتان کا چیکنگ سٹاف 1 سے 2 لاکھ روپے ماہانہ کمارہا ہے۔ اس حوالے سے میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان کے اس شعبے کے سربراہ میونسپل آفیسر سروسز راشد منہاس سے موقف کیلئےرابطہ کیا گیا مگر انہوں نے فون اٹینڈ نہ کیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں