ملتان ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے کل الیکشن، انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی - Baithak News

ملتان ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے کل الیکشن، انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی

ملتان ( سپیشل رپورٹر) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز ملتان اور بہاولپور کے سالانہ الیکشن 26 فروری کو منعقد ہونگے، اس سلسلے میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے، امیدوار کنویسنگ میں مصروف عمل ہیں جبکہ ہائیکورٹ بار روم ملتان کی دیواروں پر امیدواروں کے پینا فلیکس لگے ہوئے ہیں، ہائیکورٹ بار ملتان کی صدارت پر ون ٹو ون مقابلہ ہے۔ صدر کیلئے 2امیدوار میاں مشتاق عادل ایڈووکیٹ، موجودہ صدر سید ریاض الحسن گیلانی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری بار کی نشست پر چار امیدوار ملک ارشد حسین بھٹی ایڈووکیٹ، مہر حسیب قادر، رانا اجمل کانجو اور محمد بن قاسم تنگوانی سامنے ہیں جبکہ مجلس عاملہ کی سات نشستوں اور  لائبریری سیکرٹری کی نشست پر خاتون امیدوار فرزانہ سلیمان ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب ہو چکی ہیں، ہائی کورٹ بار کے الیکشن کیلئے پنجاب بار کونسل نے انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے، جس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا، امیدواروں کے بڑے بڑے پینا فلیکس لگے ہوئے ہیں، کھانوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ ڈور ٹو ڈور کنویسنگ عروج پر پہنچ چکی ہے، وکلاء کے مختلف دھڑوں اور گروپس کی طرف سے امیدواروں کی حمایت کے اعلانات کئے جا رہے ہیں، جس سے الیکشن مہم میں خاصا جوش و خروش پیدا ہوگیا ہے۔ الیکشن مہم آج رات ختم ہو جائے گی۔ الیکشن کے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں