ملزموں کو سزا دلوانے میں پراسیکیوشن کا اہم کردار:ایس ایس پی - Baithak News

ملزموں کو سزا دلوانے میں پراسیکیوشن کا اہم کردار:ایس ایس پی

ملتان (وقائع نگار )ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان فراز احمد نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عمر فاروق خان سے میٹنگ کی۔ جس میں تفتیش کے معیار بہتر بنانے اور چالان بروقت عدالت میں پیش کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔فراز احمد نے کہا کہ تفتیش کے بعد چالان کو عدالت میں پیش کرنے، گواہان کے بیان ریکارڈ اور مقدمہ کی پیروی کرتے ہوئے ملزمان کو سزا دلوانے میں پراسیکیوشن کا بہت اہم کردار ہے، اس لیے دونوں اداروں کی کوآرڈی نیشن بہت ضروری ہے۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیشی افسران تمام اہم مقدمات میں پراسیکیوشن افسران سے رہنمائی لیں تاکہ تفتیش میں عمومی نقائص کو دور کیا جا سکے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جا سکے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں