ملزم کو سزا دینا ریاست کی ذمے داری ہے .

  • Home
  • ملتان
  • ملزم کو سزا دینا ریاست کی ذمے داری ہے .

قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے: کیپٹن (ر) ظفر اقبال، ڈی پی او مظفرگڑھ نے امن و امان سے آگاہ کیا
ملتان( کرائم رپورٹر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان سے ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض اور ڈی پی او مظفرگڑھ طارق ولایت نے ملاقات کی اس دوران اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت بھی موجود تھے۔ریجنل پولیس آفیسر ملتان نے تلمبہ واقعہ پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کو بریفنگ دی اور اس کیس کے حوالہ سے ہونے والی گرفتاریوں اور دیگر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے اس وقوعہ کو افسوسناک قرار دیا ،

انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے قانون موجود ہے اور مختلف افراد اس قانون کے تحت اپنی سزائیں بھگت رہے ہیں کسی بھی جرم سرزد ہونے کی صورت میں مجرم کو سزا دینا ریاست کی ذمہ داری ہے اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کےلئے محکمہ پولیس دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لے کر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اس مقصد کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے بعد ازاں ڈی پی او مظفرگڑھ طارق ولایت نے ضلع مظفر گڑھ میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ تھانہ کی سطح پر عوام الناس کے مسائل حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں ،معاشرے میں بد امنی پھیلانے والوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے اور قانون کی بالادستی کو قائم رکھا جائے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?