ملک بھرمیں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کاآغاز - Baithak News

ملک بھرمیں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کاآغاز

ملتان (کرائم رپورٹر،نمائندگان بیٹھک)ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز کر دیا گیا تفصیل کیمطابق ساتویں مردم شماری کے دوران ملتان پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ ملتان پولیس کے 2247 پولیس افسران و جوان مردم شماری کے دوران فرائض سر انجام دے رہے ہیں سی پی او ملتان منصور الحق رانا کی جانب ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مردم شماری عملہ کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائی جائے۔کبیروالا سےنامہ نگار کے مطابق تحصیل کبیروالا میںاسسٹنٹ کمشنر کبیروالا محسن عالم نے آفیسر کالونی میں خانہ و مردم شماری کرکے مہم کا افتتاح کیا۔کہروڑ پکا سےاسحاق جوئیہ سے کے مطابق مردم شماری کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف نے ایس ڈی پی او محمد رضوان خان کے ہمراہ ایک گھر پر نمبر لگا کر کیا ۔وہاڑی سےبیورورپورٹ اور ڈسٹرکٹ رپورٹرکے مطابق ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے مردم شماری کا افتتاح دانیوال ٹاؤن سے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عیسیٰ خان، اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان،اے سی وہاڑی کامران افضل بخاری اور اے سی کوارڈینیشن محمد شفیق بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عیسیٰ خان اور لیفٹیننٹ کرنل کاشف میر کے ہمراہ ضلعی کنٹرول روم کا وزٹ کیا۔ سدہ کرم سے نامہ نگار کے مطابق ضلع کرم میں بھی ساتویں مردم شماری یکم مارچ 2023 سے باقاعدہ شروع کردی گئی ۔سدہ ریسٹ ہاؤس کے بڑے جرگہ ہال میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سنٹرل کرم کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ وزیر اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے سینسز کرم شفیع اللہ ، محکمہ تعلیم اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام سمیت اساتذہ اور پولیس جوان شریک تھے ۔سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔لوئر کرم سدہ کے ڈی ایس پی ظریف خان اور سنٹرل کرم کے ڈی ایس پی شاہین بادشاہ نے سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر ضلعی پولیس آفیسر محمد عمران نے جوانوں کوٹیلی فونک پیغام کے ذریعے کہا ہے کہ اس قومی فریضہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں ہوگی ۔راجن پور سےحسن رضوی کے مطابقضلع راجن پور میںڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ نے عمارت پر سینسس کا پہلا 001 کوڈ درج کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو محمد اکبر،اسسٹنٹ کمشنر فرحان مجتبیٰ،تنزیل الرحمان علوی اور دیگر موجود تھے۔ہنگو سے طارق محمود مغل کے مطابق ڈپٹی کمشنر فضل اکبر نے مکان پر م ش لکھ کر قومی مہم کا افتتاح کیا۔ ڈی سی اورکزئی طیب عبداللہ نے کہاکہ اورکزئی ضلع میں قومی مردم شماری مہم کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے ہیں، 127 ٹیموں کی سیکورٹی پر 900 سے زائد سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورکزئی شہباز خٹک کے مطابق ڈی سی افس میں خصوصی کنٹرول روم قائم کر کے ساتویں قومی مردم شماری کے سلسلے میں تمام اورکزئی کی ٹیموں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔مظفرگڑھ سے تحصیل رپورٹراورعلی پور سےخبر نگار کے مطابقعلی پور سمیت ضلع بھر میں خانہ مردم شماری کا آغاز ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نےٹیبلٹ پر بٹن دبا کیا۔کوٹ ادو سےتحصیل رپورٹر کے مطابقڈپٹی ڈی ای او نوید عبداللہ اور ڈی ای او سیکنڈری عبدالشکور نے مہم آغازکیا،ڈیرہ غازیخان سےبیٹھک رپورٹ ،ڈسٹرکٹ رپورٹرکے مطابق کے مطابق ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں مرکزی تقریب میںکمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کے ہمراہ افتتاح کیا۔کمشنر نے عمارت پر سینسس کا پہلا 001 کوڈ بھی درج کیا۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل،ڈی پی او محمد راشد اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو فخر الاسلام ڈوگر،اے سی آر محمد عامر جلبانی،اے سی صدر عثمان غنی،ڈویژنل کو آرڈینیٹر شماریات اقبال علوی،نادرا کے فیصل چانڈیہ اور متعلقہ محکموں کے سربراہان موجود تھے۔ تحصیل سطح پر بھی مردم شماری کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے،کوہ سلیمان میں پولیٹیکل اسسٹنٹ مشتاق احمد،اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضیٰ نے تونسہ اور اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید بلوچ نے کوٹ چھٹہ میں ڈیجیٹل مردم شماری کا باقاعدہ افتتاح کیا۔بہاولپور سےرانا مجاھد ،احمدپورشرقیہ سے نامہ نگار اورسپیشل رپورٹر کے مطابق مردم شماری کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس کی ہدایت پراس حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرکے سکیورٹی پلان جاری کیا جاچکاہے،ڈی پی او آفس بہاولپور میں کنٹرل رول قائم کیا گیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں