ملک کی سلامتی اتحاد و یگانگت وقت کی اہم ضرورت ہے: فوزیہ علی - Baithak News

ملک کی سلامتی اتحاد و یگانگت وقت کی اہم ضرورت ہے: فوزیہ علی

خانیوال (بیٹھک رپورٹ) ملک کی سلامتی اتحاد و یگانگت وقت کی اہم ضرورت ہے ہر شخص کو اپنا قومی فریضہ دیانتداری سے ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہارہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز حسن ماڈل ہائی سکول فوزیہ علی نے سکول ہذا میں منعقدہ پیغام پاکستان سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہ کہ قرآن و سنت کے احکامات کی روشنی میں متحد ہو کر وطن عزیز کی سلامتی خوشحالی اور ترقی کے لیے ہمیں ملک کر کام کرنا ہوگا۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مسز عذرا ،عالم ای ایس ٹی ٹیچر نے ملک کی ترقی میں بہنوں کے کردار مسز نایاب ای ایس ٹی ٹیچرنے پیغام پاکستان پروگرام کے مشترکہ اعلامیہ منشور اورمذہبی ا ہم آہنگی ،مسز طاہرہ پی ایس ٹی ٹیچرنے سکول انتظامیہ ،صاحب استعداد اور اساتذہ کے کردار ،مسز عاتکہ نے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے متحد رہنے پر زور دیا جبکہ مسز مسز روبینہ شاہین ای ایس ٹی ٹیچرنے پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق اور مسلمانوں کی جانب سے ان کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کرنے پر زور دیا۔تقریب کے دوسرے مرحلہ میں نہم جماعت کی طالبات رائمہ خان ،ھادیہ ،علیشہ ،سعدیہ اکبراور دہم جماعت کی حافظہ بریرہ ،اور نور الہدی نے بھی خطاب کیا ۔
تقرین کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے عارینہ عارف جبکہ ترجمہ جویریہ شعیب نے کیا ہدیہ نعت رسول مقبول زنیرہ رزاق نے پیش کیا ، اس پیغام پاکستان سیمینار کی نقابت مسز جمائل جمال اور مسز زویا زینب نے ادا کیے ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں