
لیہ( بیٹھک رپورٹ)ڈپٹی کمشنر محمدشہباز حسین نے کہاہے کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کےلئے تمام متعلقہ محکمے ابھی سے ہی اپنے انتظامات کو منظم پلان کے ذریعے حتمی شکل دیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی سے پیشگی نمٹا جا سکے۔انہوں نے یہ بات فلڈ انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میںچیف انجینئر انہار سرگودھا ڈویژن چودھری مرتضی گجر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیواشفاق حسین سیال،ا ے سی چوبارہ اویس مانگٹ،سپریٹنڈنٹ انجینئرلیہ، بھکرو مظفر گڑھ نواز بھٹی،ضلعی کوآرڈینٹرپی ڈی ایم اے عرفان جنیدنیازی،سی ای او صحت ڈاکٹرامیرعبداللہ سامٹیہ،سی ای او تعلیم شرافت علی بسرا،ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹرصائمہ بتول سمرا،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین،ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرطارق گدارہ،ایمرجینسی آفیسر عنایت بلوچ،سول ڈیفنس آفیسر غلا م یاسین،ڈی ڈی کالجز عمیر عاصم، ایکسین ایری گیشن اسدشفیق،سی او ایم سی سبطین بخاری،ڈی ڈی ایل جی رئیس احمداودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمدشہباز حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس منعقدکرنے کا بنیادی مقصدمتعلقہ محکموں کی ممکنہ فلڈسے نمٹنے کےلئے کارکردگی کو جانچنا ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ فلڈسیز ن میںرہ جانے والے کمی کو پیشگی دور کرنے کے لئے ابھی سے انتظامات مکمل کرلئے جائیں۔ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقیں،بوٹس،متاثرہ ہونےوالے مواضعات کا ڈیٹا مکمل کرنے،حکومت پنجاب کی طرف سے وضع کردہ انتظامات پر عمل درآمد، بارشوں کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کی طرف سے فلڈکے دوران ڈیمانڈکے مطابق اشیاءکی فراہمی،سیلاب سے متاثرہونےوالی ممکنہ جگہوں میںنمایاں شخصیات کے فون نمبرز،ایمرجنسی کنٹرول روم کے قیام کو مکمل کرلیاجائے۔ ضروری اشیاءکےلئے انہیں آگاہ کیاجائے تاکہ صوبائی حکومت کو بروقت آگاہ کیاجائے۔اجلاس میں ضلعی کوآرڈینٹرپی ڈی ایم اے عرفان جنیدنیازی اورایمرجینسی آفیسر عنایت بلوچ نے بریفنگ دی۔
Leave a Comment