منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ، 24ہزار گرام چرس، 877کارتوس برآمد - Baithak News

منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ، 24ہزار گرام چرس، 877کارتوس برآمد

سدہ کرم ( بیٹھک رپورٹ ) کرم پولیس نارکوٹکس ایرڈیکشن ٹیم کی کامیاب کارروائی، منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 24ہزار گرام چرس، 877کارتوس برآمد کر لئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلعی پولیس آفیسر ارباب شفیع اللہ کو اطلاع ملی تھی کہ پاک افغان سرحدی علاقہ غوزگڑھی سے کسی بھی وقت اسلحہ اور منشیات کی بھاری کھیپ ضلع کرم کے راستوں اضلاع پایاں سمگلنگ کی جاسکتی ہے۔ ارباب شفیع اللہ نے اطلاع ملتے ہی نارکوٹیکس ایریڈیکیشن کے انچارج زاہد حسین طوری ، آر آئی انسپکٹر مظہر علی کی نگرانی میں بھاری پولیس نفری کی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے شینگک اور غوزگڑھی کے مابین باسو خواڑ میں رات کی تاریکی میں ناکہ بندی کی۔ نصف شب کو پولیس نے محسوس کیا لیکن اس سے پہلے چالاک سمگلروں نے بھی پولیس کی آہٹ محسوسں کرتے ہوئے اسلحہ اور دیگر اشیاء ادھر چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رفوچکر ہوگئے۔ پولیس ٹیم نے 2 بوریوں کو اپنے تحویل میں لے کر تلاشی لی جس پر ایک بوری سے24ہزار گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور گردہ، دوسری بوری سے 7.62 mm بور کے 877 کارتوس برآمد کرلئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی ہے اور گھناو¿نے جرم میں ملوث ملزمان کےخلاف جگہ جگہ چھاپے مار رہے ہیں۔نامعلوم ملزمان کے خلاف اسلحہ اور منشیات سمگلنگ کرنے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری کردی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں