
ملتان (بیٹھک رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ طارق ولایت کی پالیسی کے مطابق ایچ او تھانہ شہر سلطان ایس ایچ او صدر علی پورایس ایچ او صدر مظفرگڑھ ایس ایچ او محمود کوٹ کی کارروائی۔منشیات فروش گرفتار، مقدمہ درج کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفر گڑھ طارق ولایت کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان سید وقاص بخاری نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم بلال نیاز کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے1350 گرام چرس برآمد کر لی۔اور مقدمہ درج کر لیا ایس ایچ او تھانہ صدر مظفر گڑھ نجیب اللہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم منیر احمد کے قبضہ سے چرس 300گرام برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس ایچ او صدر علی پور غلام مجتبئی نے کاروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر ملزم عبدالمالک سے 150 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ نمبر 108/22 تھانہ صدر علی پور ائے ایس ائی عبدالمجید کی مدعیت میں درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ایس ایچ او محمود کوٹ محمد نواز نے ملزم خالد فرید سے دیسی شراب 25لیٹر برآمد کرکے مقدمہ نمبر 88/22 اے ایس ائی محمد طارق کی مدعیت میں درج کرلیا ۔ترجمان پولیس مظفرگڑھ کا کہنا ہے کہ نشہ جیسی لعنت کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی ۔
Leave a Comment