منشیا ت کیخلاف تعلیمی اداروں سے ملکر خصو صی مہم چلائی جاۓ - Baithak News

منشیا ت کیخلاف تعلیمی اداروں سے ملکر خصو صی مہم چلائی جاۓ

ملتان(وقائع نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سردار علی خان نے کہاہے کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ، جرائم پیشہ عناصر کے قلع قمع اور شہریوں کو خدمات کی باآسان فراہمی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے لہٰذا سپروائزری افسران سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے مطابق جرائم کنٹرول اور سروس ڈلیوری کو بہتر بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ غریب اور بزرگ شہریوں کو ریلیف دینے اور خواتین سے متعلقہ جرائم کی روک تھام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ را سردار علی خان نے کہاکہ ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر برداشت نہیں، کرائم کی فری رجسٹریشن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ منظم جرائم کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور آپریشنز کے ساتھ ساتھ انویسٹی گیشن پر خصوصی توجہ دی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی اور والدین کے تعاون سے پتنگ بازی اورہوائی فائرنگ پر خصوصی مہم چلائی جائے اور قانون شکنوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔آئی جی پنجا ب نے کہا کہ منشیات کے خلاف تعلیمی اداروں کےساتھ مل کر خصوصی مہم چلائی جائے اور اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم کی روک تھام پر زیروٹالرنس پالیسی اپنائیں اورایسے جرائم میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزائیں دلائی جائیں۔

سردار علی خان نے کہاکہ افسران اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا باقاعدگی سے انعقاد کریں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، نوکری کو عبادت سمجھ کر کریں۔انہوں نے کہاکہ کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں، کرپٹ عناصر کی پولیس فورس میں کوئی جگہ نہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور شہدا کی فیملیز کی ویلفیئر میری اولین ترجیحات میں شامل ہی ہے اسی لئے اخوت فانڈیشن کے تعاون سے کم تنخواہ والے پولیس ملازمین کو ذاتی گھر کی تعمیر کے لیے 15 لاکھ تک کے قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ را سردار علی خان نے کہاکہ جزا اور سزا کا نظام اپنایا جا رہا ہے، اچھا کام کرنے والوں کی تعریف اور غلط کام پر سزا ملے گی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تھانوں کا ماحول بہتر بنانے میں اہلکار مثبت کردار ادا کریں اور تھانے آنیوالے شہریوں کے مسائل پوری توجہ او رلگن کے ساتھ حل کئے جائیں۔ یہ ہدایت انہوں نے آر پی او آفس ملتان میں اعلی سطح اجلاس کی صدارت اور پولیس لائنز ملتان میں دربار سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں۔ آئی جی پولیس پنجاب کو آر پی او آفس آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ایڈیشنل آئی جی کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان اور آر پی او جاوید اکبر ریاض نے استقبال کیا۔آئی جی پنجاب را سردار علی نے آر پی او آفس کے لان میں ایروکیریا کا پودا لگایا جس کے بعد آر پی او آفس ملتان میں آئی جی پنجاب را سردار علی خان اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ظفر اقبال اعوان کی زیر صدارت جنوبی پنجاب کے افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ دوران اجلاس جنوبی پنجاب امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں آر پی او جاوید اکبر ریاض نے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے اغوا برائے تاوان میں بچوں کی بروقت بازیابی پر ملتان پولیس کی تعریف کی۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے بتایاکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے اور تمام اضلاع میں رات کے اوقات میں پٹرولنگ میں اضافہ کیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب کو خانیوال میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ کی تفتیش میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت نے جنوبی پنجاب پولیس آفس بارے تفصیلی بریف کیا۔ اجلاس میں سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر، وہاڑی،لودھراں اور خانیوال کے ڈی پی اوز، ایس پی یو،سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور ٹریننگ سکول افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے بعد آئی جی پنجاب سردار علی نے پولیس لائنز ملتان کادورہ کیا اور یاد گار پولیس شہدا پر حاضری پھول چڑھائے فاتحہ خوانی کی۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے پولیس شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہدا کے اہلخانہ کے مسائل سنتے ہوئے موقع پر حل کے احکامات دیئے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب را سردار علی خان نے پولیس دربار سے خطاب کیا جس میں جنوبی پنجاب کے تینوں ریجنز کے افسران اور ملازمین نے مسائل پیش کئے۔آئی جی پنجاب نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، نوکری کو عبادت سمجھ کر کریں۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں، کرپٹ عناصر کی پولیس فورس میں کوئی جگہ نہیں ہے، جزا اور سزا کا نظام اپنایا جا رہا ہے، اچھا کام کرنے والوں کی تعریف اور غلط کام پر سزا ملے گی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس دربار میں جوانوں کے مسائل سنے، اوراہلکاروں کی درخواست پر تبادلے، مالی امداد، دفتری مسائل کے حل اور چھٹی کی درخواست پرفوری احکامات جاری کئے۔ ایڈیشنل آئی جی ساتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان بھی ہمراہ تھے جبکہ آر پی او جاوید اکبر ریاض اور سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر، خانیوال، لودھراں اور وہاڑی کے ڈی پی اوز بھی موجود تھے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں