منہ زور مہنگائی، وزیراعظم کو گھر جانا ہوگا: خواجہ رضوان عالم - Baithak News

منہ زور مہنگائی، وزیراعظم کو گھر جانا ہوگا: خواجہ رضوان عالم

ملتان(وقائع نگار)پٹرول پھر مہنگا کر کے وزیراعظم عمران احمد نیازی نے ثابت کر دیا کہ وزیراعظم چور ہے۔ پٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافہ ناقابل قبول ہے۔ ظالم و جابر سلیکٹڈ، کٹھ پتلی حکومت نے عوام سے آخری نوالہ تک چھین لیا ہے، وزیراعظم عمران نیازی کو اب گھر جانا ہوگا۔ اس لئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام کی مسائل کو سمجھتے ہوئے انکی آواز پر 27 فروری کو عوامی مارچ کا فیصلہ کیا ہے۔ عوامی مارچ کراچی سے اسلام آباد تک جائے گا اور کٹھ پتلی سرکار کو لگ پتا جائے گا کہ مہنگائی و بیروزگاری سے ستائی عوام کا مسیحا صرف اس وقت بلاول بھٹو زرداری ہے اور بلاول بھٹو زرداری عوام سے چھینے گئے ایک ایک نوالے کا عمران نیازی سے حساب لے گا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ملک نسیم لابر، بابو نفیس انصاری، عثمان بھٹی، شکیل لابر، ساجد خان بلوچ، سید غلام مصطفی گیلانی، ضیا انصاری، نعیم شہزاد بھٹی، میاں عظیم سعید، ملک نواز سوترک،اسلم بھٹی، زاہد محمود صدیقی، رمضان کمبوہ، ندیم پاشا، ذوالفقار بھٹہ، نذیر کاٹھیا،شمشاد سیال، حاجی طایر، ارشد مغل، اشفاق قریشی، اعجاز ہیوی، رفیق مغل،فضیل احمد، اشفاق احمد، اسحاق بھٹہ و دیگر نے پٹرول، گھی و دیگر ضروریات زندگی کی اشیا میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اضافہ کے پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے زیر اہتمام ملک نسیم لابر کی صدارت میں ہونےوالے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 20 فروری اتوار کو بوقت 3 بجے سہ پہر پٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی طوفانی مہنگائی پر حکومت کیخلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور 27 فروری کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے روانہ ہونےوالا عوامی مارچ کا ملتان کا ہر جیالا ہر کارکن عوامی سمندر کے ہمراہ استقبال کرے گا۔مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے بھی آج کے اجلاس میں مشاورت کی گئی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں