موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے شجرکاری بہترین اقدام : نوشین ملک - Baithak News

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے شجرکاری بہترین اقدام : نوشین ملک

ملتان (وقائع نگار) سیکرٹری سروسز ساو¿تھ پنجاب نوشین ملک نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ 10بلین ٹری سونامی منصوبے میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے اور مظفر گڑھ، ڈی جی خان اور خانیوال میں جنگلات میں اضافہ کےلئے منصوبوں پر کام جاری ہے۔یہ بات انہوں نے سیکرٹریٹ میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہو ئے کہی۔ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن عبدالصبور ٹھاکر، سیکرٹریٹ کے دیگر افسران اور محکمہ جنگلات کے حکام بھی موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سرسبز و شاداب پاکستان کےلئے کوشاں ہے۔ محکمہ جنگلات نہروں کے کنارے، ہائی ویز اور سڑکوں کے اطراف میں شجرکاری کر رہا ہے جبکہ ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان پی ایچ ایز کو بھی بھرپور شجرکاری کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔نوشین ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کےلئے شجرکاری بہترین اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے کےلئے ہر فرد اپنے حصے کا پودا لگائے اور 10 بلین ٹری مہم کی تعبیر پانے کےلئے پودے کے شجر بننے تک حفاظت کرے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں