
ملتان (سپیشل رپورٹر) موسم میں تبدیلی، گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں۔ منگل کے روز ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرد کا طوفان چھایا رہا اور تیز ہوا چلتی رہی۔ منگل کی صبح پہلے ہلکے بادل چھائے رہے اور دوپہر میں اچانک گرد کا طوفان آ گیا۔ جس سے دن بھر گرد اڑتی رہی۔ گرد آلود ہوائیں چلنے سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
Leave a Comment