موسم کے ساتھ اسلام آباد میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی، عرفان الحق - Baithak News

موسم کے ساتھ اسلام آباد میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی، عرفان الحق

ملتان (خبر نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب کے میڈیا کوآرڈینیٹر و سینئر سماجی رہنماء عرفان الحق حقانی نے کہا ہے کہ موسمی تبدیلی کےساتھ ساتھ اسلام آباد میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔ جن وزراءکو ایوارڈز دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے بھی اب پینترہ بدلنا شروع کر دیا ہے۔ آج نہیں تو کل وہ کہیں کسی اور کے ساتھ کھڑے ہوں گے کیونکہ پوری قوم آج تبدیلی سرکار کی معاشی و اقتصادی دہشت گردی کے باعث کنگال و بے حال ہو چکی ہے اور چاہتی ہے کہ جلد از جلد نام نہاد تبدیلی سرکار سے چھٹکارا حاصل کر کے زندگی گزار سکے۔ اپوزیشن کےخلاف انتقامی کارر وائیوں کے ساتھ ساتھ میڈیا کی آزادی پر بھی آرڈیننس کے ذریعے اور مظلوم کی آواز کو دبانے کی حالیہ حکومتی قانون سازی کو ہر سیاسی جماعت مسترد کر چکی ہے کیونکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق چارٹر اور جمہوری سیاسی حقوق کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی ، اشیائے ضروریہ، پیٹرولیم مصنوعات، یوٹیلٹی بلز میں آئے روز اضافے نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ جس کی وجہ سے آج پوری قوم موجودہ حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں