مکمل ہونیوالے پراجیکٹس عوام کیلئے کھولے جائیں: فخر امام - Baithak News

مکمل ہونیوالے پراجیکٹس عوام کیلئے کھولے جائیں: فخر امام

خانیوال ( محمد ثاقب ارائیں) وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت ضلع خانیوال کی تعمیر و ترقی کا سفر تیز ہوگیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے احکامات کی روشنی میں جاری اربوں روپے کے منصوبوں پر پیشرفت شروع ہوگئی ہے۔وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام شاہ کی زیر صدرات بذریعہ ویڈیو لنک ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک حامد یار ہراج،ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی، ایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ کے نمائندہ، پی ٹی آئی رہنما خالد ارائیں،مصدق شاہ،سیکرٹری گڈ گورننس شہباز سیال بھی موجود تھے۔سید فخر امام شاہ اور حامد یار ہراج نے ضلع میں ترقیاتی کاموں کی رفتار پر اظہار اطمینان کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے 10 منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ گئے ہیں۔147 پر 61 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔سی ڈی پی سیپ،ریپ ،سکول ایجوکیشن کے پراجیکٹس پر اوور آل 63 فیصد کام بھی پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہ کیا جائےگا۔ مکمل ہونےوالے پراجیکٹس عوام کےلئے کھولے جائیں-صوبائی وزیر خوراک حامد یار ہراج نے کہا کہ پنجاب حکومت ضلع خانیوال کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ گندم کی خریداری کےلئے کسان دوست پالیسی پر کام جاری ہے۔جرائم، منشیات فروشی کے کنٹرول کےلئے ضلعی انتظامیہ، پولیس، سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر حکمت عملی اپنائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران 30 ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے وزٹس کرکے کام کی رفتار تیزکرائی ۔سپورٹس جمنیزیم،سٹیڈیم میاں چنوں ،فٹبال سٹیڈیم کبیروالا میں آئندہ ماہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرادی جائینگی۔ سپیشل ایجوکیشن سکول کی تزئین و آرائش کا کام ڈونر کی مدد سے مکمل ہوگیا ہے جس کاجلد افتتاح کرائینگے۔اس موقع پر سانحہ تلمبہ کی بھی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی۔اجلاس میں ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شاہد رحمن،اسسٹنٹ کمشنرز ،تعمیراتی محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔بعد ازاں صوبائی وزیر خوراک نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈی سی دفتر کے لان میں پودا لگایا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں