مہنگائی مافیا کی متوازی سٹاک مارکیٹ قائم خفیہ ویب سا یٹ سے مارکیٹ کنٹرول - Baithak News

مہنگائی مافیا کی متوازی سٹاک مارکیٹ قائم خفیہ ویب سا یٹ سے مارکیٹ کنٹرول

ملتان(وقائع نگار)ملک میں مہنگائی مافیا نے منظم ہو کر مارکیٹوں کو کنٹرول کرنا شروع کر دیااور متوازی سٹاک مارکیٹ قائم کر کے خفیہ ویب
سائٹ بنا کر ہر گھنٹے میں قیمتیں بڑھانا شروع کر دیں۔اس حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ پام آئل امپورٹرز مافیانے اپنی ہی سٹاک مارکیٹ سجالی ہے۔پاکستان پام آئل ٹریڈرز نے منظر عام سے ہٹ کر ویب سائٹ بنا رکھی ہے جہاں ہر گھنٹہ پام آئل کی قیمت اپ ڈیٹ کیں جا رہی ہیں اس کا انکشاف گزشتہ روز گلوبل بزنس اینڈ اپ ڈیٹ نامی ایک ویب سائٹ سے ہوا ،اس ویب سائٹ کو ملک بھر کے بڑے ڈیلرز اور ریٹیلرز ہر گھنٹے بعد وزٹ کرتے ہیں اور سٹاک شدہ پام آئل اور گھی کی قمیت بڑھا دیتے ہیں۔اس ویب سائٹ پر ہر ایک گھنٹے کے بعد پام آئل کی قیمت اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے یہ اضافہ بھی کراچی پورٹ پر سٹاک شدہ پام پردکھایا جا رہا ہے۔ اس وقت کراچی پورٹ پر4لاکھ میٹرک ٹن پام آئل موجود ہے اور یہ پام آئل ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں اضافے سے قبل منگوایا گیا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ گلوبل بزنس اینڈ اپ ڈیٹ نامی ویب سائٹ والے سٹاک مارکیٹ کی طرز پر ہر ایک گھنٹے میں ریٹ لسٹ اپ ڈیٹ کرتے ہیں ۔ہر ا پ ڈیٹ کیساتھ پام آئل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔اس طرح پام آئل امپورٹرز گھی اور کوکنگ آئل مارکیٹ میں لائے بغیر ہی اربوں روپے کھر ے کر رہے ہیں ۔دوسری جانب کثیر حجم میں گھی اور آئل خریدنے والے ڈیپارٹمنٹل سٹور مالکان بھی پہلے سے موجود سٹاک پر ہر روز قیمتوں میں اضافہ کرکے شہریوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔اس صورتحال میں ایڈووکیٹ فہیم اختر گل نے کہا ہے حکومت فوری طور پر مسابقتی کمیشن آف پاکستان کو حرکت میں لائے ۔ڈپٹی کمشنر کو گھی کی قمیت کنٹرول کرنے کیلئے با اختیار بنائےتاکہ پام آئل امپورٹرزمافیازکاراستہ روکاجا سکے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں