مہنگائی نے غریبوں کا جینا حرام کردیا - Baithak News

مہنگائی نے غریبوں کا جینا حرام کردیا

ملتان(بیٹھک نیوز)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ مہنگائی نے غریبوں کا جینا حرام کر دیا ہے، غربت کے باعث جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، سانحہ تلمبہ ملک کے لیے ایک بدنما داغ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری علامہ اقتدار حسین، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، غلام اصغر تقی اور دیگر موجود تھے۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت افراتفری کا ماحول ہے، غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کے لیے بم کے مترادف ہے، راشن مہنگا، کرایوں میں اضافہ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب کو خودکشی پر مجبور کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ سانحہ تلمبہ پاکستانی قوم کے لیے بدنما داغ ہے، ابھی سیالکوٹ سانحے کے زخم تازہ تھے کہ یہ دوسرا افسوسناک واقعہ رونما ہوگیا، غربت کے باعث روز بروز جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور ملک میں انارکی کی فضا پیدا ہو رہی ہے، اپوزیشن اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے عوام کا کسی کو خیال نہیں، بلدیاتی الیکشن میں ملتان سے میئر کا الیکشن لڑیں گے اور مضبوط امیدوار سامنے لائیں گے۔ اس موقع پر علامہ قاضی نادر علوی، انجینیئر سخاوت علی،وسیم زیدی، علی رضا بخاری، اجمل شاہ، صفدر حسین خان اور طاہر خورشید موجود تھے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں