میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو پریکٹیکل کاپیاں نہ مل سکیں، 22لاکھ سٹوڈنٹس کے مستقبل پر سوالیہ نشان - Baithak News

میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو پریکٹیکل کاپیاں نہ مل سکیں، 22لاکھ سٹوڈنٹس کے مستقبل پر سوالیہ نشان

ملتان (نمائندہ خصوصی ) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت سائنس مضامین کا امتحان دینے والے 22 لاکھ طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔معلوم ہوا ہے کہ پوراسال گزر گیا لیکن میٹرک اور انٹر کے طلبا کو پریکٹیکل کی کاپیاں نہیں مل سکیں، میٹرک اور انٹر کا امتحان شروع ہونے میں صرف 2 ماہ باقی رہ گئے ہیں جبکہ مارکیٹ میںبھی پریکٹیکل کی کاپیاں نہ ملنے سے 22 لاکھ بچوں کا سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ طلبا کا کہنا ہے کہ پریکٹیکل کاپیاں فراہم کی جائیں۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ بچوں کو پریکٹیکل کاپیوں کی فراہمی کیلئے ٹیکسٹ بک بورڈ سے رابطے میں ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں