میپکو ریجن : تمام شعبوں کے گریڈ 16تک ملازمین کو ترقیاں دینے کےلئے کوائف طلب - Baithak News

میپکو ریجن : تمام شعبوں کے گریڈ 16تک ملازمین کو ترقیاں دینے کےلئے کوائف طلب

ملتان (خبرنگار خصوصی)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) کے شعبہ ٹریننگ اینڈ مین پاور (ٹی اینڈ ایم پی) نے میپکو ہیڈ کوارٹر سمیت ریجن بھر کے تمام شعبوں کے گریڈ ایک سے گریڈ16تک ملازمین کو ترقیاں دینے /اپ گریڈیشن کرنے کےلئے کوائف طلب کرلئے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹی اینڈ ایم پی میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان رانا سرفرازکے مطابق پروموشن/ اپ گریڈیشن بورڈز کا انعقاد اپریل2022ء میں ہوگا جس میں کمرشل، جی ایس سی، سٹورز، ایم اینڈ ٹی، ٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپس، سول، میٹرریڈنگ سیکشن سٹاف، ہیڈ ڈرافسٹمین، ایڈمن، آپریشن، ڈسٹری بیوشن، جی ایس او، اکاو¿نٹس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، درجہ چہارم، سیکیورٹی، آڈٹ، ٹیلیفون آپریٹر، قانونگو، الیکٹریشن، پلمبر، کارپینٹر، اے سی مکینک، ڈرائیورز، ٹیسٹ انسپکٹرز، ڈرائنگ سٹاف، اسسٹنٹ لائن مین، لائن مین I،II، لائن سپریٹنڈنٹ IIعہدوں کے ملازمین کی پروموشن /اپ گریڈیشن کےلئے کوائف طلب کئے گئے ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں