میپکو ریجن میں لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کےلئے سب ڈویژنوں کی سطح پر سیفٹی سیمینارز - Baithak News

میپکو ریجن میں لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کےلئے سب ڈویژنوں کی سطح پر سیفٹی سیمینارز

ملتان(خبرنگارخصوصی)میپکو ریجن میں لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے اور حادثات کی شرح میں کمی کےلئے سب ڈویژنوں کی سطح پر سیفٹی پریڈزاور سیمینارز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ایڈیشنل چیف انجینئرمیپکو بہاولپور سرکل جام گل محمد زاہد کی زیر نگرانی سیفٹی سیل بہاولپور کے ایڈیشنل ایکسین عامر انصاری نے لائن سٹاف کو سیفٹی آلات کے استعمال کی ترغیب دینے، ٹی اینڈ پی کے مکمل استعمال اورسیفٹی ایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے شاہدرہ سب ڈویڑن میں سیفٹی سیمینارز کا انعقاد کیا اور کہا کہ سیفٹی اولین ترجیح ہے۔لائن سٹاف کام کے دوران تمام حفاظتی تدابیر اپنائیں۔ پرمٹ ٹوورک کے بغیر لائنوں، ٹرانسفارمرز اور پولز پر ہرگز کام نہ کریں۔ سب ڈویڑنوں میں لائن سپروائزرز فیلڈ میں سٹاف کے کاموں کی نگرانی کریں۔ انہوں نے سب ڈویژن میں لائن سٹاف کی ٹی اینڈ پی کی چیکنگ کی اور لائن سٹاف میں نئی ٹی اینڈ پی بھی تقسیم کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ ایس ای افتخار احمد،ایس ڈی اوشاہدرہ سب ڈویڑن اور سب ڈویژن کے تمام سٹاف نے سیفٹی سیمینار میں شرکت کی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں