میپکو نے کمرشل سروس اور صنعتی کنکشنوں کیلئے ڈسٹریبیوشن ٹرانسفارمرز کا اجراءکردیا - Baithak News

میپکو نے کمرشل سروس اور صنعتی کنکشنوں کیلئے ڈسٹریبیوشن ٹرانسفارمرز کا اجراءکردیا

ملتان (خبرنگار خصوصی)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے نومبر 2021ءتک ڈیمانڈنوٹسز اداکرنےوالے کمرشل سروس اور صنعتی کنکشنوں کی فراہمی کےلئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کا اجراء کردیاہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل میٹریل مینجمنٹ میپکو میاں جاوید اقبال کے مطابق 30نومبر 2021ء تک ڈیمانڈنوٹسز اداکرنےوالے مذکورہ کنکشنوں کی فراہمی کےلئے 25کے وی اے استعدادکار کے169 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز فراہم کئے گئے ہیں۔ ملتان سرکل 17، وہاڑی سرکل کو9، بہاولپور سرکل کو25، خانیوال سرکل کو 10، ڈی جی خان سرکل کو30، ساہیوال سرکل کو 13، رحیم یار خان سرکل کو21، مظفرگڑھ سرکل کو 30اور بہاولنگر سرکل کو14سنگل فیز میٹرز فراہم کئے گئے ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں