میپکو ٹیموں کا رات گئے آپریشن، 3ٹیوب ویلوں پر بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑ لی، بھاری جرمانے - Baithak News

میپکو ٹیموں کا رات گئے آپریشن، 3ٹیوب ویلوں پر بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑ لی، بھاری جرمانے

ملتان(خبرنگارخصوصی)الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) عارفوالہ ڈویژن کی ٹیموں کا بجلی چوروں کےخلاف نائٹ آپریشن۔ احمد یار سب ڈویژن میں بجلی چوروں کا میپکو ٹیم پر حملہ۔ 3ٹیوب ویلوں پر بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی۔ بھاری جرمانہ عائد۔ مقدمات کے اندراج کےلئے درخواستیں دیدیں۔ایکسین میپکو عارفوالہ ڈویژن انجینئر امیرنواب کی سربراہی میںایس ڈی او احمد یار سب ڈویژن اور ڈویژنل سرویلنس ٹیم کے ارکان پر مشتمل سٹاف نے احمد یار سب ڈویژن کے علاقہ موضع جمن شاہ میں زرعی ٹیوب ویل کنکشن بنام روشن شاہ اکاﺅنٹ نمبر29-15535-0016600چیک کیا۔ صارف کی گزشتہ 2ماہ سے ریڈنگ /بجلی استعمال صفر آرہاتھا اور ڈائریکٹ تاریں لگاکر ٹیوب ویل کی موٹریں چلائی جارہی تھیں۔ رات کی چیکنگ/آپریشن میں کسان اتحاد کے عہدیدار کے ٹیوب ویل کنکشن کی چوری کا ایک اور کیس پکڑاگیا۔ آپریشن کے دوران ملزمان کی بڑی تعداد نے پولیس فورس کی موجودگی میں میپکوعملے پر حملہ کیاجبکہ رورل سب ڈویژن عارفوالہ میں ٹیوب ویل کنکشن سے ڈائریکٹ تاریں لگاکر سنگل فیز اور لائٹنگ استعمال کی جارہی تھی۔ ٹیموں نے تینوں کنکشنز منقطع کرکے بجلی تنصیبات اتارلیں اور بھاری جرمانہ عائد کیاجارہاہے۔ مقدمات کے اندراج کےلئے متعلقہ پولیس سٹیشنوں کو درخواستیں بھجوادی گئی ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں