ملتان ، مظفرگڑھ (بیٹھک رپورٹ، تحصیل رپورٹر)نئی ڈویژن، اضلاع اور تحصیلیں بننے کا نوٹیفکیشن پنجاب میں جنرل الیکشن تک معطل کردیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن کے حکم پرسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے ضلع کوٹ ادو کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔گجرات ڈویژن کا نوٹیفیکیشن جنرل الیکشن تک معطل کردیا گیاجبکہ ضلع وزیرآباد، ضلع کوٹ اددو، ضلع تونسہ شریف، ضلع تلہ گنگ اور ضلع مری کا نوٹیفکیشن جنرل الیکشن تک معطل کردیا گیاہے۔تحصیل علی پور چھٹہ، جلال پور جٹاں، وہوا اور کنجاہ کا نوٹیفکیشن بھی جنرل الیکشن تک معطل کیاگیا۔

نئی ڈویژن، اضلاع اور تحصیلیں بننے کا نوٹیفکیشن پنجاب میں جنرل الیکشن تک معطل
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں