نئی کالونی پر سروے شروع، وکلاءکیلئے علیحدہ بلاک بنائینگے: قیصر سلیم - Baithak News

نئی کالونی پر سروے شروع، وکلاءکیلئے علیحدہ بلاک بنائینگے: قیصر سلیم

ملتان(سٹی رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا ہے کہ نئی کالونی کےلئے سروے شروع کر دیا گیا ہے۔جس میں وکلا کےلئے جدید سہولیات سے آراستہ بلاک بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہائیکورٹ ملتان بار کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت صدر ہائیکورٹ بار سید ریاض الحسن گیلانی نے کی جبکہ جنرل سیکرٹری بار ملک سجاد حیدر میتلا، ممبر ایگزیکٹو مہر نواز نول ، مخدوم معشوق حسین ، سید مجتبیٰ عثمان اور عمران محبوب بھی ہمراہ تھے۔ قیصر سلیم نے کہا کہ حکومت پنجاب اور اعلیٰ عدالتی احکامات کے تناظر میں ایم ڈی اے جلد ہی ملتان میں ایک بڑی اور جدید طرز کی کالونی کےلئے سروے شروع کرے گی۔جس میں وکلا ءبرادری کےلئے الگ سے بلاک مخصوص کیا جائے گا۔جہاں زیادہ سے زیادہ وکلاءکو پلاٹس دئیے جائیں گے۔ بار سوسائٹی کی کریم ہوتی ہے۔ معاشرے کی بہتر تشکیل میں بارز کا کردار اہم ترین ہوتا ہے۔ اس موقع پر ہائیکورٹ بار کے صدر سید ریاض الحسن گیلانی نے کہا کہ میں حکومت پنجاب کا بے حد مشکور ہوں جس کی بدولت آج وکلاءا برادری کو حق مل رہا ہے۔ اپنے گھر کا خواب ہر وکیل کی خواہش ہے ۔جسے پورا کرنے کےلئے مجھ ناچیز نے کوشش کی اور اللہ رب العزت نے کامیابی عطا کی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں