ڈیرہ غازیخان (بیٹھک رپورٹ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان نے غازی گھاٹ فیملی تفریحی مقام اور سبزی منڈی ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو تفریحی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، غازی گھاٹ پرفیملیز کیلئے تفریحی مقام وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا عوام کیلئے تحفہ ہے، تفریحی مقام پر شہری فیملیز کے ہمراہ انجوائے کرسکتے ہیں،سائٹ پر قدرتی ماحول میں خوبصورت نظاروں کو جدت کا ٹچ دیا جائے گا، غازی گھاٹ پر شہریوں کو تفریح کی تمام تر سہولیات فراہم کریں گے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے نئے تفریحی مقام پر ہرممکن سہولیات فراہمی کیلئے ہدایات بھی دیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے سبزی منڈی ڈیرہ غازی خان کا بھی دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے سبزی منڈی میں نصب الیکٹرانک ڈسپلے بورڈ کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں الیکٹرانک ڈسپلے بورڈ سے شہریوں کو سبزیوں کے ریٹس کا بروقت پتہ چلے گا،خریداروں کو اب فرداً فرداً سبزیوں کے ریٹس معلوم نہیں کرنا پڑیں گے۔ الیکٹرانک ڈسپلے بورڈ سے سبزیوں،پھلوں کی اوور چارجنگ روکنے میں مدد ملے گی۔

نئے تفریحی مقام غازی گھاٹ پر شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا حکم
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (عبد الستار بلوچ) امیدوار برائے حلقہ پی پی 219 رانا اقبال سراج نے کہا ہے کہ سابق ایم این اے عبد الغفار ڈوگر کی جانب سے پی پی 219 سے کاغذات جمع کرانے کا انہیں بیحد دکھ ہے۔ شاہ مزید پڑھیں