نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کر رہے ہیں: ندیم قریشی - Baithak News

نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کر رہے ہیں: ندیم قریشی

ملتان (بیٹھک نیوز)حکومت پنجاب فن و ثقافت کے فروغ کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ ترجمان حکومت پنجاب اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت محمد ندیم قریشی کا کہنا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو اپنے فن کے اظہار کیلئے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کے ڈویژنل مقابلوں میں خطاب کے دوران کیا۔ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ثقافت کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے ضلعی، ڈویژنل اور صوبائی سطح پر موسیقی، دستکاری، مصوری، افسانہ نویسی، تھیٹر اور لوک رقص کے مقابلے کرائے جا رہے ہیں۔ ڈویژنل سطح کے موسیقی کے مقابلے میں ملتان کے رہائشی معراج علی نے پہلی پوزیشن جبکہ خانیوال سے تعلق رکھنے والے سلیمان شریف نے دوسری اور وہاڑی کے دانش ریاض نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دستکاری کا مقابلہ کائنات سلیم کے نام رہا جبکہ انعم مختار نے دوسری اور ماریہ اکرم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مصوری کے مقابلے میں عمائمہ یحیی نے پہلی، اقرا محسن نے دوسری اور ارم گل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ افسانہ نویسی کے مقابلے میں علی عمار یاسر پہلے، طیبہ سید دوسرے اور عمران شاہد تیسرے نمبر پر رہے۔ تھیٹر اور اصلاحی ڈرامے کے مقابلے میں را محمود کی ٹیم نے پہلا، طاہر رشید کی ٹیم نے دوسرا اور شعیب جاوید کی ٹیم نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ لوک رقص کے مقابلے میں عطا اللہ ملتانی مرد میدان قرار پائے جبکہ خانیوال کا سانول گروپ دوسرے اور منیبہ ظہور کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں صوبائی سطح کے مقابلوں کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں