نئے کمنٹیٹر کی تلاش کے لیے "وائس آف پاکستان کرکٹ2022 " مہم کا آغاز - Baithak News

نئے کمنٹیٹر کی تلاش کے لیے “وائس آف پاکستان کرکٹ2022 ” مہم کا آغاز

• ایونٹ کی آن لائن ٹکٹ کرکٹ ڈاٹ بک می ڈاٹ پی کے اورایم اینڈ پی اسٹورز سے خریدی جاسکتی ہیں
• ایونٹ کا درست نام “ایچ بی ایل پی ایس ایل” ہے۔ تمام میڈیا ہاؤسز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے نیوز بلیٹنز، ہیڈ لائنز اور تحریروں میں ایونٹ کا درست اور مکمل نام استعمال کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیپسی کے تعاون سے “وائس آف پاکستان کرکٹ 2022 “مہم کا آغاز کردیا ہے۔اس مہم کے تحت پی سی بی ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے دوران نئے کرکٹ کمنٹیٹرکی تلاش کا آغاز کرے گا۔

اس سلسلے میں ڈیجیٹل مہم آج سے شروع ہوگی۔ کرکٹ کمنٹری میں پیشہ ورانہ کیرئیر بنانے کے خواہشمند افراد اس مہم میں حصہ لے سکتے ہیں۔خواہشمند امیدواروں کو مہم میں شرکت کے لیے اپنی کرکٹ کمنٹری کی ویڈیو یہاں جمع کروانا ہوگی۔

اس مہم میں صرف اٹھارہ سال سے زائد عمر کے پاکستانی شہری ہی حصہ لے سکتے ہیں۔ امیدوار چاہے تو اردو یا انگریزی کسی بھی ایک زبان میں اپنی کرکٹ کمنٹری کی ویڈیو بناکر بھجوا سکتے ہیں۔

درخواستیں جمع کروانے والے 20 بہترین امیدواروں کے آڈیشنز خود چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کریں گے۔ ان 20 میں سے پانچ افراد کو فائنل راؤنڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیا جائے گا، جن میں سے ایک کو پاکستان کرکٹ کی آواز برائے 2022 قرار دیا جائے گا۔

یہ ٹائٹل جیتنے والے کمنٹیٹر کو پانچ لاکھ روپے کے انعام سمیت ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے فائنل میں کمنٹری کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

رمیز راجہ، چیئرمین پی سی بی:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پیپسی کے اشتراک سے پی سی بی کی جانب سے شروع کی جانے والی وائس آف پاکستان کرکٹ 2022 کی یہ مہم ایک بہترین اقدام ہے، جو کرکٹ کمنٹیٹر بننے کے خواہشمند شائقین کرکٹ کو آگے بڑھنے کا ایک بہترین موقع فراہم کررہی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس سے قبل پاکستان نے کبھی بھی اتنے وسیع پیمانے پر ایسی مہم کا آغاز نہیں کیا ۔یقین ہے کہ پی سی بی اور پیپسی کے درمیان تعاون سےشروع ہونے والا “وائس آف پاکستان کرکٹ 2022” دنیا بھر کے شائقین اور کمنٹیٹرزکی بھرپور توجہ حاصل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس مہم میں شریک تمام امیدواروں کے لیے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہیں ۔ یہ مہم کسی بھی امیدوار کی زندگی بدل سکتی ہے کیونکہ یہ صرف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے فائنل میں کمنٹری کا موقع ہی نہیں بلکہ ان کے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے لیے بھی بہت سازگار رہے گی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں