ملتان(عوامی رپورٹر)اہلیان علاقہ زکریا ٹاؤن اور شالیمار کالونی کے مکینوں اور تاجروں کا نذیر احمد نامی شخص کیخلاف مظاہرہ، مظاہرین نے نذیر احمد کو جعلی پیر اور جنسی درندہ قرار دیتے ہوئے اسکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔مظاہرہ کی قیادت تاجر رہمنا عارف فصیح اللہ اور منیر ہانس نے کی جبکہ حاجی عبدا لعزیز، جاوید غوری، قاضی راشد، قاسم بگٹی، ملک رمضان سیال، ملک منیر آرائیں، نواز آرائیں، محمد شان ، محمد عرفان، ملک ساجد، منور عزیز، ملک اجمل، شفقت عابد خان، ڈاکٹر غلام شبیر، ملک آصف راں، طارق و دیگر اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے مظاہرے میں شرکت کی۔مظاہرہ سے خطاب کر تے ہوئے عارف فصیح اللہ، منیر ہانس اور حاجی عبدا لعزیز کا کہنا تھا کہ جعلی پیر نذیر احمد غریب خاندانوں کو 5،5 لاکھ کاجھانسہ دے کر انکی کنواری بچیوں سے شادی کرتا ہے اور اسکے بعد مبینہ طور پر بچیوں پر جنسی تشدد کرتا ہے اور برہنہ ویڈیو بنا کر انکے والدین کو بلیک میل کرتا ہے جو والدین بلیک میل نہیں ہوتے ان پر مختلف تھانوں میں پولیس کو پیسے دے کرجھوٹی ایف آئی آر درج کروا دیتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ اس جعلی پیر نے کئی شادیاں کر کے کئی بچیوں کو برباد کر چکا ہے،جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا کہ جعلی پیر نذیر احمد جو کہ ایک جنسی درندہ کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے اور بچیوں اور انکے لواحقین کیخلاف تھانہ زکریا، تھانہ قطب پور، تھانہ کینٹ، تھانہ چہلک، تھانہ بی زیڈ یو میں درج شدہ جھوٹی ایف آئی آرز خارج کی جائیں اور ایسے درندے کو سخت سے سخت سزا دیکر غریب بچیوں کی عزتوں سے کھیلنے والے اس درندے سے نجات دلائی جائے۔مبینہ جعلی پیر نذیر احمد سے مؤقف کیلئے انکے موبائل نمبر پرمتعدد مرتبہ رابطہ کیا گیا جو مسلسل آف ملتا رہا۔

نازیبا ویڈیوز،جعلی پیرنے کئی بچیوں کی زندگی بربادکردی
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں