نامعلوم افراد ٹانگ میں گولی مار کر نوجوان کو گہرے گڑھے میں پھینک گئے، ہسپتال منتقل - Baithak News

نامعلوم افراد ٹانگ میں گولی مار کر نوجوان کو گہرے گڑھے میں پھینک گئے، ہسپتال منتقل

مظفرگڑھ (بیٹھک رپورٹ)نامعلوم افراد ٹانگ میں گولی مار کر نوجوان کو گہرے گڑھے میں پھینک گئے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو کنٹرول روم مظفر گڑھ کو کال موصول ہوئی کہ روہیلانوالی کے علاقے موضع سندیلہ ہیڈ کاظمی کے قریب ایک شخص 5فٹ گہرے گڑھے میں پڑا ہوا ہے ۔جس پر خان گڑھ سے ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اورپولیس کنٹرول کو بھی انفارم کردیا گیا۔ ریسیکیو سٹاف کو مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایک شخص کافی دیر سے گڑھے کے اندر پڑا ہوا ہے۔ریسکیو سٹاف نے پولیس کی موجودگی میں اس شخص کو باہر نکالا تو اس شخص کی ٹانگ میں گولی لگی ہوئی تھی اور شدید زخمی حالت میں تھا ۔جس کی شناخت 32سالہ ارشاد ولد غلام فرید کے نام سے ہوئی۔ زخمی کے مطابق اسے نہیں معلوم کہ وہ یہاں کیسے آیا ہے اور کس نے اسے گولی ماری ہے۔ریسکیو سٹاف نے زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد دیکر آرایچ سی روہیلانوالی منتقل کردیا۔ روہیلانوالی پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں